Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران و افغانستان کے باہمی اور دوستانہ تعلقات کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے افغانستان کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر میر رحمان رحمانی سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں مشترکہ سرحدوں میں سلامتی کی تقویت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان قریبی تعاون سے منشیات، دہشتگردی اور علاقے میں عدم استحکام پھیلانے کیلئے ثالثی ملکوں کی مداخلت جیسے خطروں کا مقابلہ کرنے کیلئے اہم اور موثر اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں تہران اور کابل کے درمیان دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

اس موقع پر ایران کے اسپیکر نے دونوں ملکوں کے پارلیمانی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان کے دوستانہ تعلقات کی مضبوطی انتہائی اہم ہے۔ قالیباف نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

ایران کے اسپیکر نے افغانستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں درجنون افغان شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر افغانستان کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افغان پارلیمنٹ تمام شعبوں بشمول سیاسی، ثقافتی، اقتصادی کے میدان میں باہمی تعلقات کی مضبوطی اور تقویت کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان، ایران کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ٹیگس