مختصر ڈاکیومنٹری
عظیم لیڈر کی رحلت+ ویڈیو
4 جون دنیا کا ایک عظیم رہنما اور لیڈر اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ۔ پوری دنیا میں امام خمینی کی رحلت کے پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کا ایک اہم کارنامہ انقلابی نظریات کی ترویج ہے۔ آپ نے مظلوموں کو ظلم سے نجات دلانے کے لئے ان کے اندر تسلط کے نظام کے مقابل ڈٹ جانے کی جرات پیدا کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کے سیاسی مکتب نے ایرانی قوم کو سامراج کے مقابلے میں ڈٹ جانے اور مظلوموں کی حمایت کرنے کا درس دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے اپنی مضبوط ایمانی قوت اور روح کی پاکیزگی سے اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور اسے مضبوط و مستحکم بنایا۔
امام خمینی (رح) نے دھمکیوں سے نہ ڈرنے اور سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں بیداری پیدا کرنے جیسے دو اہم اصولوں کی بنیاد پر ایران میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا۔ آپ نے حریت پسند اقوام کو بھی انہی دو اصولوں کا درس دیا جس کی وجہ سے یہ اقوام بھی اپنی آزادی اور خود مختاری کے لئے اٹھ کھڑی ہوئیں۔