Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • انسداد منشیات مہم میں مغربی ممالک کی بہانے بازیاں، مگر ایران بدستور سرگرم عمل

اسلامی جمہوریہ ایران منشیات کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔

انسداد منشیات کے ہیڈ کوارٹر کے دفتر برائے بین الاقوامی تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل امیرعباس لطفی نے بدھ کے روز کہا کہ مغربی ممالک نے ایران کے خلاف پابندیوں کے بہانے منشیات کے خلاف جنگ میں اپنے کچھ فرائض کی انجام دہی کو کم یا معطل کر دیا ہے تاہم ان کا یہ اقدام منشیات کے خلاف جنگ میں ایران کے پختہ عزم میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔

واضح رہے کہ مختلف قسم کی عائد کردہ پابندیوں کے باوجود ایران، منشیات کے خلاف مہم میں سرگرم عمل ہے جس نے گذشتہ برس ایک سو پچاس ٹن منشیات کو ضبط کیا اور اس راہ میں ایران اب تک تین ہزار سے زائد شہیدوں اور ہزاروں زخمیوں کی قربانی دے چکا ہے۔

خیال رہے کہ ایران خطے اور دنیا میں منشیات کی روک تھام کے تعلق سے اہم اور ایک فعال ملک شمار ہوتا ہے جس کے پیش نظر عالمی سطح پر بارہا ایران کی قدردانی کی جا چکی ہے۔

ٹیگس