Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • دشمن ایران کی ترقی کا راستہ روکنے میں ناکام رہا: صدر روحانی

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پابندیوں کا حربہ بھی ایرانی عوام کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکا ہے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف پیداواری اور صنعتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج پورا ملک ایک عظیم کارخانے میں تبدیل ہو گیا ہے اور رواں ایرانی سال کے اختتام تک ملک میں دوسو اہم اقتصادی منصوبوں کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

صدر ایران کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے باوجود ملک میں ترقیاتی اور پیداواری کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پابندیوں سے دباؤ ضرور پڑتا ہے اور کام سخت ہوجاتا ہے مگر دشمن ایران کی ترقی کا راستہ روکنے میں ناکام رہا ہے۔

صدر روحانی نے واضح کیا کہ ایران کے عوام  دشمن کو اپنے مقاصد پورے کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ صدر ایران نے کہا کہ ملک آج فولاد اور اسٹیل کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا آٹھواں بڑا ملک بن گیا ہے اور فولاد کی پیداوار پچپن ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگس