تہران-مشہد کی پروازہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
سپاہ پاسداران کے ہوائی جہازوں کی سیکورٹی کے کی سیکورٹی ٹیم کے کمانڈر کا اسلحہ لے کر ہائی جیکنگ کی کوشش کی تھی لیکن ہمارے ساتھیوں نے اس کی کوشش ناکام بنا دیا اور طیارہ صحیح وسالم مشہد ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔
سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران کی ہوائی جہازوں کی سیکورٹی کے کمانڈر نے بتایا کہ حالیہ جنگ کے دوران حتی اس کے دوسرے دن ، تقریبا 80 طیارے تہران کے مہر آباد اور امام خمینی انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے ملک کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں منتقل کردیئے گئے۔
انھوں نے بتایا کہ یہ اقدامات سپاہ پاسداران کی ہائی کمان کے فیصلوں کے مطابق انجام دیئے گئے۔
جنرل ملانوری نے بتایا کہ ایران کی پروازوں کو لاحق خطرات میں گزشتہ نومبر میں پیش آنے والے ہائی جیکنگ کی کوشش کے ایک واقعے کا ذکر کیا جاسکتا ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ ہائی جیکنگ کی یہ کوشش تہران مشہد پرواز میں کی گئی ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
جنرل ملانوری نے بتایا کہ اس پرواز میں ایک قوی ہیکل شخص نے پرواز کی سیکورٹی ٹیم کے کمانڈر کا اسلحہ چھین کرطیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی یہ کوشش نا کام بنادی گئی اور یہ طیارہ صحیح و سالم کسی مشکل کے بغیر مشہد مقدس میں لینڈ ہوا۔
انھوں نے بتایا کہ اسی طرح گزشتہ دنوں بم رکھنے کی دھمکیاں موصول ہوئيں لیکن ہماری ٹیم کی ذہانت کے نتیجے میں کوئی بحرانی صورت حال پیدا نہيں ہوئی۔