Dec ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں ایرانی مشن: زیرو افزودگی اور جبری  مذاکرات  کا سوچیں بھی مت

اسلامی جمہوریہ ایران افزودگی کے خاتمے اور دباؤ کو مذاکرات و سفارت کاری کا نام نہيں دیا جا سکتا۔

سحرنیوز/ایران:  اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے ایک ایسے فریق سے "سفارت کاری" کے بارے میں نصیحت سن کر حیرت ہوتی ہے جو واضح طور پر ایران کے خلاف اسرائیلی حکومت کی جنگ کی تیاری اور ہم آہنگی میں اپنے کردار کا اعتراف کررہا ہے۔

ایرانی مشن نے واضح کیا ہے کہ صفر افزودگی، ڈیڈ لائن، اور زبردستی، چاہے سفارت کاری کی شرائط کی شکل میں پیش کی جائے  اسے مذاکرات تصور نہیں کیا جاسکتا؛ بلکہ،  اس سے محض اس خیال کی تصدیق ہوتی ہے کہ  مقصد معاہدہ نہیں ہے۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کا موقف قانون کی حکمرانی پر مبنی ہے طاقت  کی حکمرانی پر نہیں۔

 

ٹیگس