ہندوستان کا نیا خلائی مشن، ایل وی ایم تھری-ایم سکس بدھ کو روانہ
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے بدھ کے روز ایل وی ایم تھری- ایم سکس مشن کو لانچ کیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: موصولہ خبروں کے مطابق مقررہ وقت سے پندرہ منٹ قبل خودکار لانچ سیکوئنس شروع ہونے کے بعد، راکٹ نے عین وقت پر نارنجی دھوئیں کے غبار کے ساتھ پرواز کی، جس سے زمین لرز اٹھی۔
مقامی طور پر تیار ہندوستان کے اس بھاری بھرکم راکٹ نے جسے "باہو بلی" کا نام دیا گيا ہے دوسرے لانچ پیڈ سے مقررہ وقت آٹھ بجکر چوّن منٹ پر پرواز کی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
یہ بلیو برڈ بلاک - ٹو مواصلاتی سیٹلائٹ کو امریکہ میں قائم اے ایس ٹی اسپیس موبائل سے زمین کے مدار میں لے گیا۔ یہ ہندوستان کے کمرشیل لانچ پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ہے۔تقریباً سولہ منٹ کی پرواز کے بعد یہ سیٹلائٹ، جو این آئی ایس اے آر سیٹلائٹ کے بعد امریکہ کا دوسرا مشن ہے، پانچ سو بیس ڈگری کےسرکلر لو ارتھ آربٹ میں قائم ہو جائے گا۔یہ اب تک ہندوستانی سرزمین سے لانچ کیا جانے والا سب سے وزنی سیٹلائٹ ہے۔