Dec ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • خلیج فارس میں آئی آر جی سی کی بڑی کارروائی+ ویڈیو

سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کی نیول فورس نے خلیج فارس میں ایک انتہائی اہم آپریشن کے دوران 40 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن سے لدے ایک بڑے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی (IRGC) کے نیول ڈسٹرکٹ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عباس غلام شاہی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی بحری فورس نے ایک درست آپریشن کے دوران 40 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے ایک جہاز کو کامیابی سے روک کر قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ بحری جہاز، جس پر 16 غیر ملکی ملاح سوار تھے، اس وقت پکڑا گیا جب وہ ایران کی سمندری حدود سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔

خلیج فارس میں آئی آر جی سی کے پہلے نیول ڈسٹرکٹ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عباس غلام شاہی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آئی آر جی سی کی بحری افواج ایک بڑے فیول ٹینکر پر مشکوک ہوگئے تھے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انٹیلی جنس تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ ٹینکر نے چھوٹی کشتیوں سے 40 لاکھ لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایندھن کا کارگو وصول کیا تھا اور وہ اسے خلیج فارس سے باہر بڑے جہازوں پر اتارنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

آئی آر جی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں اس جہاز اور اس پر ہونے والی کارروائی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جس سے ایرانی سمندری حدود میں ایندھن کی چوری کے خلاف فورسز کی کامیاب آپریشن کا اندازہ ہوتا ہے۔

ٹیگس