Jun ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۰ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے : ایران

عالمی جوہری توانائی ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شریک ایرانی سفیر نے کہا کہ جوہری معاہدے کو صرف ماضی میں تبدیل کرنے کی روک تھام کیلئے معاہدے کے تمام فریقوں کے حق اور ذمہ داریوں کے مابین کھوئے ہوئے توازن کی بحالی ضروری ہے۔

عالمی جوہری توانائی ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شریک ایرانی سفیرکاظم غریب آبادی نے ایران جوہری سرگرمیوں سے متعلق عالمی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے منعقدہ ویڈیو کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کو بقا کیلئے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 جنوری 2016 سے اب تک آئی اے ای اے اپنی جوہری ذمہ داریوں سے متعلق ایران کی کارکردگی کا جائزہ لے رہا ہے اور اس کی تصدیق کرتا رہا ہے۔

غریب آبادی کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی جوہری ادارہ، جوہری معاہدے سے متعلق کیے گیے وعدوں میں کمی کے حوالے سے ایران کی کارکردگی کی  تصدیق کرسکتا ہے۔

ٹیگس