Jun ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۰ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے ملک کی آبی سرحد میں بغیر اجازت کے داخل ہونے اور غیر قانونی طریقے سے مچھلیوں کا شکار کرنے والے ایک بحری جہاز کو حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو بحری جہاز حراست میں لیا گیا ہے وہ کنارک اور چاہ بہار کے آبی علاقے میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوا تھا۔

اس بحری جہاز سے 80 ٹن مچھلی بھی برآمد ہوئی ہے۔

ٹیگس