Jun ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۹ Asia/Tehran
  • فرانس کے جوہری بیلسٹک میزائل کے تجربہ پر ایران کی تشویش

ایران نے فرانس میں جوہری بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے کو فرانس کے کیے گئے وعدوں کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے این پی ٹی کے خلاف قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے فرانسیسی نیوی کیجانب سے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بلسٹیک میزائل کی نئی جنریشن کے حالیہ تجربے کو جوہری ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے(این پی ٹی) کے آرٹیکل 6 اور اس معاہدے سے متعلق فرانس کے کیے گئے وعدوں کیخلاف ورزی قرار دیا۔

 سید عباس موسوی نے جوہری ہتھیاروں کو بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھیاروں کو جدید بنانے سے این پی ٹی کو بطور جوہری ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ کی بنیاد کو کمروز کرنے کا باعث بنے گی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس کو جوہری ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر کاربند رہنے کی تلقین کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی وزیر دفاع فلورانس پارلی» Florence PARLY  نے کہا  کہ فرانس نے فنسٹیر کے ساحل پر ایٹمی آبدوز سے فائر کیے گئے اسٹریٹجک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

ٹیگس