Jun ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • عدلیہ کے سربراہ اور دیگر عہدیداروں کی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری

عدلیہ کے سربراہ ، دیگر اعلی عہدیداروں اور کارکنوں نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ہفتہ عدلیہ کے آغاز کے پہلے دن عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلی عہدیداروں نے آج اتوار کی صبح  بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ پڑھا اور آپ کی امنگوں پر قائم رہنے کا عہد کیا۔

عدلیہ کے سربراہ اور دیگر اعلی عہدیداروں نے بعد ازاں بہشت زہرا میں 28 جون 1981 کے شہیدوں کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

قابل ذکر ہے کہ 28 جون 1981 کو ایرانی عدلیہ کے پہلے سربراہ آیت اللہ محمد حسین بہشتی اور 72 دیگر اعلی ایرانی حکام دہشت گردی کے ایک سانحے میں شہید ہو گئے تھے۔ اس سانحے کے بعد ایران میں 21 سے 28 جون تک ہفتہ عدلیہ منایا جاتا ہے۔

ٹیگس