Jun ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں ہماری دفاعی توانائی میں رکاوٹ نہیں: جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی سے ہماری دفاعی پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور ایران خود اپنے بل بوتے پر مختلف قسم کے دفاعی ہتھیار تیار کر رہا ہے۔

جنرل حسین سلامی نے تہران میں ایک پروگرام کے دوران ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندیوں کے خاتمے کا وقت قریب آنے پر ان پابندیوں کی مدت میں توسیع کے لئے امریکی کوششوں پر رد عمل ظاہر کیا۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عائد کی جانے والی ظالمانہ پابندیاں ایران کے لئے ہمیشہ ترقی و پیشرف کے مواقع میں تبدیل ہوئی ہیں اور ایران خود اپنی توانائیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے  مختلف قسم کے دفاعی ہتھیار تیار کر رہا ہے۔

جنرل  سلامی نے کہا کہ ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی سے ہماری دفاعی پوزیشن پر کبھی کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور ایران ملکی سطح پر دفاعی ساز و سامان تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے تیار کردہ مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیاروں کی رونمائی کی جا چکی ہے اور عنقریب ایک اور حیرت انگیز سسٹم کی رونمائی کی جانے والی ہے۔

 

ٹیگس