Jan ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • دشمن نے حماقت کی تو فوری منہ توڑ جواب ملے گا: ایران کا انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اگر دشمن نے کوئي حماقت کی تو ہم اس کا فورا اسی وقت منہ توڑ جواب دیں گے

سحرنیوز/ایران:     ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈيئر جنرل اکرمی نیا نے افق فلسطین کے زیرعنوان منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن نے کوئی حماقت کی اور پھر کوئي اندازے کی غلطی کی تو ہم اس کا فورا منھ توڑ جواب دیں گے کیونکہ بارہ روزہ مسلط کردہ جنگ میں ہم نے سمجھ لیا کہ پس و پیش سے کام لینا یا موقع دینا بالکل بھی درست نہيں ہے ۔

جنرل اکرمی نیا نے کہا کہ دشمن کے ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لئےلازمی احکامات جاری کردیئے گئے ہيں اور ہم دشمن کے مختلف سیناریو کا اسی جیسا جواب دیں گے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایران کی فوج کے ترجمان نے کہا کہ امریکیوں نے انقلاب کے شروع سے ہی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیوں ، ثقافتی یلغار اور زيادہ سے زيادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی اختیار کی اور واشنگٹن نے یہ سب کچھ ہائبرڈ وار کے تناظر میں انجام بھی دیا ۔

جنرل امیر اکرمی نیا نے کہا کہ حالیہ جنگ میں دشمن کا منصوبہ یہ تھا کہ وہ ایک برق رفتار فوجی کارروائی کر کے افراتفری اور بحران کی زمین ہموار کردے اور نظام کو سنگین چیلنجوں اور تختہ پلٹنے جیسی صورت حال سے دوچار کر کے ایران کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے لیکن امریکی اندازہ غلط ثابت ہوا اور دنیا نے دیکھا کہ ہم نے صیہونی حکومت کے فوجی حملے کا فورا جواب دیا اور نہ صرف بحران پیدا نہیں ہوا بلکہ قومی اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا اور امریکیوں کو بہت اچھی طرح جواب مل گیا ۔

 

ٹیگس