Jan ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  کے بحریہ کے کمانڈر کے قتل کی سختی سے تردید

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے سپاہ پاسداران کے بحریہ کے کمانڈر جنرل تنگسیری کے قتل کی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے اسے سفید جھوٹ قرار دیا ہے

سحرنیوز/ایران:   آج ایران کی بندرگاہ بندر عباس کے جنوبی حصے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکہ ہوا جس میں عمارت کی کئی منزلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

 

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نےبحریہ کے کمانڈر جنرل تنگسیری کے قتل کی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اور فوجی معاملات میں اس طرح کی افواہیں پھیلانا ٹیرر الارم نامی اکاؤنٹ کا پرانا حربہ ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

مذکورہ صیہونی اکاؤنٹ جسے نفسیاتی جنگ میں موساد کا آپریشنل بازو سمجھا جاتا ہے اس سے قبل جنرل قاآنی کو قتل کرنے کا جھوٹا دعویٰ کر چکا ہے۔

 

ٹیگس