Jun ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • کورونا کی ایرانی ویکسین تیار، اینیمل ٹرائل پورا، ہیومن ٹرائل جلد ہوگا

ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ ملک نے کورونا ویکسین کی تیاری میں اہم پیشرفت حاصل کرلی ہے اور جلد ہی اس ویکسین کا ہیومن ٹرائل شروع کردیا جائے گا۔

تہران میں فارمیکس دوہزار بیس کے نام سے شروع ہونے والی بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی کا کہنا تھا کہ کورونا کی ایرانی ویکسین کا انیمل ٹرائل کامیاب رہا ہے اور اس کے بہترین نتائج برآمد ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں کی تیار کردہ کورونا ویکسین کا ہیومن ٹرائل عنقریب شروع کردیا جائے گا۔ ایران کے وزیر صحت نے ملک میں دواؤں اور میڈیکل آلات کی پیداوار میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے باوجود کوئی بیماری ایسی نہیں جس کی دوا‏ئيں اندرون ملک تیار نہ کی جارہی ہوں۔

ڈاکٹر سعید نمکی نے ایران کو دواؤں اور دواؤں کے خام مال کی پیداوار کے لحاظ سے خطے کا سب سے طاقتور ملک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں اور نالج بیسڈ کمپنیوں کی انتھک محنت کے نتیجے میں آج ہم دواؤں کا خام مال برآمد کرنے والے ملکوں کی صف میں کھڑے ہیں۔ ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ کورونا کے آغاز کے ساٹھ روز کے اندر اندر ایران اس موذی وائرس کے مقابلے کے لیے ضروری سیفٹی آلات اور وسائل برآمد کرنے والا ملک بن گیا تھا۔

ٹیگس