Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران میں دہشتگردانہ کارروائی ناکام، دہشتگردوں کا گروہ گرفتار

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلیجنس ادارے نے صوبہ فارس میں منافقین کے ایک دہشتگرد گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلیجنس ادارے فجر نے صوبہ فارس میں منافقین کی ایک دہشتگرد ٹیم کو گرفتار کرلیا ہے۔

منافقین کی ٹیم صوبہ فارس میں تخریبی کارروائیوں کے سلسلے میں  داخل ہوئی تھی اور اس ٹیم پر سپاہ کے انٹیلیجنس ادارے کے جوانوں کی قریب سے نظر تھی۔ سپاہ کے جوانوں نے منافقین کی ٹیم کو کسی بھی تخریبی کارروائی سے قبل ہی گرفتار کرکے متعلقہ حکام کے سپرد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی برسی کے موقع پر یہ ٹیم تخریبی کارروائی کرنا چاہتی تھی جو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کی ہوشیاری اور بروقت اقدام سے ناکام ہو گئی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس