Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل جاری، اینیمل ٹرائل کامیاب رہا

ایران کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ ایران میں ماہرین کی کئی ٹیمیں کورونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں انہیں خاصی پیشرفت بھی حاصل ہوئی ہے۔

ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے کورونا کی دوا بنانے کے لئے ستاون تحقیقاتی ٹیموں کی سرگرمیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اینٹی کورونا تحقیقات کے عمل میں ایران عالمی سطح پر غیر معمولی طور پر سرگرم عمل ہے اور تحقیقاتی نتائج میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کا اینیمل ٹیسٹ اور ٹرائل کامیاب رہا ہے اور جلد ہی اس کا ہیومن ٹرائل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دنیا میں اس وقت کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چالیس لاکھ تک پہنچ چکی ہے جن میں سے پانچ لاکھ ترانوے ہزار مریض دم توڑ گئے اور بیاسی لاکھ چورانوے ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس