ایران، افغانستان میں امن و استحکام کی حمایت کرتا ہے
Jul ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور نے امریکی نمائندے برائے افغان امور کے حالیہ بیان کے ردعمل پر کہا کہ ایران، افغانستان میں امن و استحکام کی حمایت کرتا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران وزیر کے خارجہ کے خصوصی ایلچی برائے افغان امورمحمد ابراہیم طاہریان فرد نے کہا کہ ایران افغانوں کی ملکیت اور قیادت میں افغان انٹرا ڈائیلاگ کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہم امریکی عہدیداروں سے کہتے ہیں کہ علاقائی اور افغان امور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے بیانات پر تبصرہ کرنے سے پہلے ان کے مواقف کا غور سے مطالعہ کریں۔
واضح رہے کہ امریکی نمائندے برائے افغان امن امور زلمی خلیل زاد نے ایک بیان میں دعوی کیا تھا کہ ایران، افغانستان میں امن کی کوششوں کی بھرپور حمایت نہیں کررہا ہے۔