برکس کے بارے میں ہمارا رجحان غلط تھا: جرمن وزیر خارجہ کا اعتراف
Feb ۱۵, ۲۰۲۶ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ برسوں قبل ہم نے ایک غلط رویہ برکس ارکان کی جانب اپنایا جس کے نتیجے میں ہم ان سے دور ہوگئے۔
یوہان واڈیفول نے دعوی کیا کہ روس اور چین سے اختلافات کے برخلاف ہندوستان اور برازیل سے مشترکات بہت ہیں جس پر مرکوز ہونے کی ضرورت ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ اور جرمنی اب اس نئی نگاہ کو نافذ کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ برکس تنظیم کی معیشت دنیا کی 40 فیصد معیشت پر مشتمل ہے جبکہ جرمنی کی معیشت سن 2000 سے تنزلی کا شکار ہوگئی ہے اور گزشتہ 5 سال کے دوران کی اس رفتار میں اضافہ بھی ہوگیا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ یورپ بالخصوص جرمنی کی کمزور پڑتی معیشت انہیں اپنا رویہ تبدیل کرنے پر مجبور کرے گی۔