Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکہ اور اسرائیل دہشت گردوں کو بطور ہتھکنڈہ استعمال کرتے ہیں، وزیر انٹیلی جنس

ایران کے وزیر انٹیلی جنس سید محمود علوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دہشت گردوں کو اس وقت تک استعمال کرتے ہیں جب تک ان کے مقاصد پورا کرنے کے قابل ہوں۔

اپنے ایک انٹرویو میں ایران کے وزیر انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ امریکہ بیسڈ ٹھنڈر دہشت گرد گروپ کے سرغنہ کی گرفتاری ایرانی انٹیلی جنس کے تسلط کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نےکہا کہ  شارمہد کی گرفتاری سے ٹھنڈر پر کاری ضرب لگی ہے جسے امریکہ اور اسرائیل ایران میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

سید محمود علوی  نے کہا کہ اس سے قبل ہم نے انٹرپول کو شیراز میں اس شخص کے جرائم سے آگاہ کیا تھا، لیکن عالمی ادارے نے اس کی گرفتاری کے لئے کچھ نہیں کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے ہفتے کے روز ایک پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران ٹھنڈر گروپ کے سرغنہ کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

ٹھنڈر گروپ کے سرغنہ شارمہد نے سن دوہزار آٹھ میں جنوبی ایران کے شہر شیراز کے حسینیہ سید الشہدا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کیا تھا جس میں چودہ عزادار شہید اور دو سو پندر زخمی ہوگئے تھے۔

یہ گروپ حالیہ برسوں کے دوران ایران میں کئی ایک بڑے حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف  رہا ہے۔ ایران کے انٹیلی جنس اداروں نے دہشت گردی کے مذکورہ تمام منصوبوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا تھا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:
10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس