Aug ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران نے امریکی عہدے دار پر پابندی عائد کر دی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کے معاون اور ڈیموکریسی کا دفاع کرنے والے فاونڈیشن کے رکن ریچرڈ گولڈ برگ (Richard Goldberg) پر پابندی عائد کر دی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے قانون کی رو سے اور مغربی ایشیا میں امریکہ کے دہشتگردانہ اقدامات کی روک تھام کیلئے اور اسی طرح ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی دہشتگردی امریکی حکام کے شریک اور ملوث ہونے کی وجہ سے ریچرڈ گولڈ برگ (Richard Goldberg) پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ریچرڈ گولڈ برگ (Richard Goldberg)  نے امریکی اخباروں میں شائع ہونے والے اپنے ایک مقالے میں امریکی حکومت کو تجویز دی تھی کہ اگر یورپ کے مرکزی بینک اور عالمی برادری کی کابینہ کے ارکان ایران کے ساتھ بینکنگ کے شعبے میں کام اور اسکے ساتھ مالی لین دین کرتے ہیں تو ان پر پابندی عائد کر دی جائے۔

انہوں نے اسی طرح کہا تھا کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے اگر ایران کی ٹیکنیکل طور پر مدد جاری رکھی تو امریکہ کو چاہئیے کہ اس عالمی ادارے کی مالی امداد کو کم کرے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس