Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران میں پیٹروکیمل کے تین بڑے پروجیکٹوں کا افتتاح

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے آج بوشہر اور لرستان صوبوں میں پیٹروکیمیکل سے متعلق تین بڑے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔  

  صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ان پیٹروکیمکل پروجیکٹوں کا افتتاح ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا ہے۔میتھانول پیٹروکیمکل کمپلکس کے اندر روزانہ اے اے گریڈ کے سات ہزار ٹن میتھانول تیار کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے ۔کاوہ پیٹروکیمکل پروجیکٹ میں پرائیویٹ سیکٹر نے سرمایہ کاری کی ہے اور اس کی تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات کے لئے خلیج فارس کے ساحل پر کاوہ کمپلکس کے پاس ہی ایک مخصوص جیٹی بنائی گئی ہے جو اس پروجیکٹ کی خصوصیات میں شامل ہے۔

جمعرات کو بوشہر میں مشرق وسطی پارس کیمکل پیٹروکیمکل کا افتتاح بھی ہوا ہے جس میں سالانہ ایک ملین چھے سو پچاس ٹن میتھانول تیار کرنے کی توانائی پائی جاتی ہے۔ ایران کے صوبہ لرستان میں بھی ایک کارخانہ کا افتتاح کیا گیا جس میں سالانہ سو ٹن کیٹالسٹ بنانے کی صلاحیت ہے۔ اس فیکٹری کی ذمہ داری ملک کی پیٹروکیمکل صنعت کے استعمال کے لئے کیٹالسٹ تیار کرنا ہے ۔ان تینوں پروجیکٹوں پر ایک ارب پانچ سو ستر ملین ڈالر کا سرمایہ خرچ ہوا ہے اور اس سے ایران کی پیٹروکیمل گنجائش چارملین ٹن سے زیادہ ہوجائے گی۔

ٹیگس