Aug ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
  • کورونا ویکسین کا ہیومن ٹرائل مکمل، کلینکل ٹرائل کا آغاز

ایران میں کورونا ویکسین کے انسانی ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ایران کی متعداد نالج بیسڈ کمپنیوں نے کورونا ویکسین کی تیاری میں انسانی ٹیسٹ کا مرحلہ عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب کورونا کے ایرانی ویکسین کا کلینیکل ٹیسٹ شروع کر دیا جائے گا۔
ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ بہت سے ملکوں میں کورونا کے ویکسین پر کام ہو رہا ہے، لیکن ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ ایران یا کسی بھی ملک کا کورونا ویکسین کب بازار میں آئے گا اور اس کی کورونا سے تحفظ کی مدت کیا ہوگی ۔
انہوں نے ایران میں کورونا سے متاثرین کی تعداد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران میں کورونا سے متاثرین کے اعداد و شمار ایرانی محکمہ صحت کی صداقت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا سے متعلق اعداد و شمار بہت ہی دقیق اور صداقت پر مبنی ہیں ۔
ایران میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ چھتیس ہزار تین سو چوبیس ہے جن میں سے انیس ہزار ایک سو باسٹھ افراد جاں بحق ہوگئے اور دو لاکھ بانوے ہزار اٹھاون افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس