Aug ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • 14 اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دو ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ تقریبا دو لاکھ ترانوے ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کے روز کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار پانچ سو ایک نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار ایک سو تہتر مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ اڑتیس ہزار آٹھ سو پچیس تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک سو انہتر مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد انیس ہزار تین سو اکتیس ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ ترانوے ہزار آٹھ سو گیارہ مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد دو کروڑ دس لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے تقریبا سات لاکھ ستاون ہزار مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ کم از کم ایک کروڑ انتالیس لاکھ چوالیس ہزار مریض صحتیاب ہونے  میں کامیاب رہے ہیں۔

 

ٹیگس