پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی برآمدات جاری
Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
ایران کے کسٹم محکمے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ایران سے ایک ارب ڈالر کا پٹرول برآمد کیا گیا ہے۔
ایران کے محکمہ کسٹم کے سربراہ مہدی میر اشرفی نے منگل کو آئی آر آئی بی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی بیرونی تجارت کا حجم گزشتہ پانچ ماہ کے دوران چوبیس ارب ساٹھ کروڑ ڈالر مالیت کے ساتھ پانچ کروڑ تیس لاکھ ٹن سے زائد تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران سب سے زیادہ پٹرول برآمد کیا ہے۔ میر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک میں استعمال میں کمی اور پیداوار میں اضافے کے ساتھ ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا پیٹرول برآمد کیا گیا ہے۔
ایران کے کسٹم محکمے کے سربراہ مہدی میر اشرفی نے چین، عراق، متحدہ عرب امارات، افغانستان اور ترکی کو برآمدات کے شعبے میں ایران کے اہم ترین شریک ملکوں میں قرار دیا۔