Aug ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ایرانی فوج دفاعی صنعت میں کسی کی محتاج نہیں: کمانڈر بری فوج

ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فوجی ساز و سامان بنانے اور ان کی دیکھ بھال کے سلسلے میں کسی دوسرے ملک کا بالکل محتاج نہیں ہے۔

ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈئر جنرل کیومرث حیدری نے قزوین کی سولہویں آرمڈ ڈویژن  کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ بری فوج بے مثال دفاعی تیاریوں اور توانائیوں کی حامل ہے اور اس کی وجہ دفاعی میدان میں انحصار و وابستگی کو ختم کرنا ہے۔

بریگیڈئر جنرل حیدری نے کہا کہ ایران کی بری فوج کے جوان، تمام مسلح افواج کے ساتھ مل کر کم سے کم وقت میں ہر طرح کے خطرے کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

 ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ  بری فوج اپنی توجہ میزائلوں کو گائڈیڈ اور تیر بہ ہدف بنانے پر مرکوز کئے ہوئے  ہے۔ انہوں نے  بتایا کہ ایران کی بری فوج کی تیئیس یونٹس ہیں اور ہر یونٹ  کسی بھی میدان میں بیرونی ساز و سامان پر منحصر ہوئے بغیر خود اپنے پیروں پر کھڑی ہے۔

ٹیگس