جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i371827-جوہری_معاہدے_کے_مشترکہ_کمیشن_کا_اجلاس
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی شرکت کے لئے ویانا پہنچ گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس

ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی شرکت کے لئے ویانا پہنچ گئے۔

ویانا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس منگل کے روز منعقد ہوگا اور اسی دن میں دیگر وفود کے ساتھ ایرانی وفدوں کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عباس عراقچی آج اس نشست میں شریک وفود کے ک کئی سربراہوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

عراقچی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور آسٹریا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔