ایران میں کلورین گیس کا سانحہ، 217 افراد متاثر
Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۷ Asia/Tehran
ایران کے مغربی صوبے ایلام کے دیہی علاقے زنجیره علیا میں کلورین گیس سے متاثر ہونے کے نتیجے میں 217 افراد کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، ایلام میڈیکل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر محمد کریمیان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلورین گیس سلنڈرمیں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 217 افراد متاثر ہو گئے کہ جن میں سے 109 افراد کو اسپتال سے ڈسچارچ کردیا گیا۔
دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کی مزید تفصیلات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔