Sep ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران کی فوجی مشقوں ’’ذوالفقار 99‘‘ کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’ذوالفقار 99‘‘، ’’دفاعی قوت کے سائے میں پائیدار سلامتی‘‘ کے رمزیہ نعرے کے ساتھ آج بروز جمعرات شروع ہوگئیں جو 3 روز تک جاری رہیں گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری، بری اور فضائی فوجی مشقیں ذوالفقار 99 آبنائے ہرمز، بحیرہ عمان اور مکران کے ساحل تک کے تقریبا 2 ملین مربع کیلو میٹر کے وسیع و عریض رقبے میں شروع ہوگئی ہیں۔

ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب الله سیاری نے گزشتہ روز فوجی مشقیں ذوالفقار 99  کے حوالے سے کہا کہ یہ فوجیں مشقیں تین حصوں انٹیلی جنس اطلاعت، ٹیکٹیکی اور بھرپور طاقت کے مظاہرے پر مشتمل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ تین روزہ فوجی مشقوں میں سمندری دفاعی نظام، جنگی طیارے، آبدوز اور جنگی کشتیاں شامل ہیں۔ سمندری مشقوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ جدید ترین جنگی آلات بالخصوص آبدوز اور اسپیڈ بوٹس کے ساتھ بین الاقوامی سمندری حدود میں اپنی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ ان مشقوں میں مختلف طرح کے ڈرون طیارے بھی استعمال کیے جائیں گے۔

ایڈمرل حبیب الله سیاری کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کا ایک مقصد علاقے اور عالمی پانیوں کی سکیورٹی اور علاقے میں اغیار کی تسلط پسندی کو لگام دینا ہے۔

ٹیگس