Sep ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • روس اور ایران دو دوست اور اتحادی ممالک ہیں: روسی نائب وزیر دفاع

روس کے نائب وزیر دفاع الگیسنڈر فومین (Alexander Fomin) نے ماسکو میں ایران کے سفیر کاظم جلالی سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ روس اور ایران دو دوست اور اتحادی ممالک ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کاظم جلالی اور فومین نے اس ملاقات میں عسکری و دفاعی امور اور اسی طرح جوہری معاہدے پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس ملاقات میں جو ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی کے دورۂ روس کے بعد ہوئی ہے، دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد، باہمی دوروں اور اسی طرح علاقے میں قیام امن کیلئے دونوں ممالک کے مابین گفتگو اور مذاکرات کے سلسلے کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے 22 اگست کو روس کا دورہ کیا اور اس ملک کے اعلی حکام من  جملہ وزیر دفاع سے ملاقات کی۔

ٹیگس