ایران نے بغداد میں سفارتکاروں کی گاڑیوں پر حملے کی مذمت کی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i372791-ایران_نے_بغداد_میں_سفارتکاروں_کی_گاڑیوں_پر_حملے_کی_مذمت_کی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بغداد میں سفارتکاروں کی گاڑیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے عراق کی حکومت سے سفارتکاروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی درخواست کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  •  ایران نے بغداد میں سفارتکاروں کی گاڑیوں پر حملے کی مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بغداد میں سفارتکاروں کی گاڑیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے عراق کی حکومت سے سفارتکاروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی درخواست کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب‌ زاده نے آج بروز جمعرات ماضی میں عراق میں ایران کے سفارتکاروں اور سفارتخانوں پر حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سفارتکاروں کی رفت و آمد کے موقع پر ان کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی درخواست کی۔

بغداد میں برطانیہ کے سفارتحانے نے منگل کے روز کہا کہ ان کے سفارتکاروں کی گاڑیوں کے راستے میں بم کا دھماکہ ہوا تاہم ان کے سفارتکار اس دھماکے میں محفوظ رہے۔