Oct ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • ایرانشہر میں بھاری مقدار میں کھجوروں کی پیداوار

جنوبی ایران کے ضلع ایرانشہر کے عوام نے اس سال بیس ہزار ٹن ترو تازہ کھجوریں منڈی میں روانہ کی ہیں۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے ضلع ایرانشہر میں پانچ ہزار ایک سو پچاس ہیکٹر کھجور کے باغات ہیں جو صوبہ سیستان و بلوچستان میں کھجور کی پیداوار کا ایک اہم مرکز ہے ۔ یہاں پیدا ہونے والی کھجوریں اندرون ملک بھی استعمال کی جاتی ہیں اور ان کو پاکستان ، ہندوستان ، ترکی اور یورپی ممالک میں بھی برآمد کیا جاتا ہے ۔ایرانشہر کے کھجوروں کے باغات میں دس ہزار سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں ۔

ایرانشہر کے ادارہ زرعی جہاد کے سربراہ نے توقع ظاہرکی ہے کہ اس سال فصل کے آخر تک یہاں کے باغات سے پچیس ہزار ٹن سے زیادہ کھجوریں حاصل کی جائیں گی اور مارکیٹ میں روانہ کی جائیں گی۔ضلع ایرانشہر صوبہ سیستان و بلوچستان میں اس صوبے کے صدر مقام زاہدان سے تین سو سینتیس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے ۔

ٹیگس