Oct ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران کے مشہور کلاسیکل سنگر محمد رضا شجریان کا انتقال

ایران کے مشہور کلاسیکل گلوکار محمد رضا شجریان کا اسّی سال کی عمر میں کینسر کی بیماری میں انتقال ہو گيا ہے۔

شجریان پچھلے چار سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور جمعرات کو ان کا اسی سال کی عمر میں انتقال ہو گيا۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ان کے انتقال پر ایک پیغام جاری کر کے کہا ہے کہ محمد رضا شجریان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ایران کی قدر شناس قوم یقینی طور پر اس ہر دلعزیز فنکار اور آواز کے جادوگر کے نام، ان کی یاد اور ان کے کام کو ہمیشہ زندہ رکھے گي۔ صدر مملکت نے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ استاد محمد رضا شجریان نے، جو ایران کے دلنشیں اور جاوداں ترانوں کے خالق تھے، گرانقدر ورثہ یادگار کے طور پر چھوڑا ہے۔

نائب صدر اسحاق جہانگیری نے بھی استاد شجریان کے انتقال پر ایک پیغام میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقینی طور پر مستقبل میں ان کا نام اسی طرح درخشاں رہے گا جس طرح انھوں نے ماضی اور حال میں گرانقدر میراث چھوڑی ہے۔ قائد انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں محمد رضا شجریان کی آواز کو ایرانی و اسلامی ورثہ قرار دیا جو دلوں میں سکون پا چکی ہے اور ہمیشہ یاد رہے گي۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اپنے انسٹاگرام پیج پر استاد محمد رضا شجریان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

ٹیگس