ایرانی اینیمیشن فلم کے لیے یونیسف ایوارڈ
ایرانی اینیمیشن فلم "این سو آن سو" نے یونیسف ایوارڈ حاصل کرلیا۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ایرانی اینیمیشن فلم "این سو آن سو" کو یہ ایوارڈ سلوواکیہ کے دارالحکومت برٹسلاوا میں ہونے والے دو سالانہ بین الاقوامی اینیمیشن فلم فیسٹیول کے دوران دیا گیا۔
برٹسلاوا اینیمیشن کی جیوری ٹیم کے جاری کردہ بیان میں ایرانی اینیمیشن فلم این سو آن سو کو ماں اور بچوں کے درمیان تعلق کے حوالے حقیقی پیغام کا حامل قرار دیا گیا ہے۔
بیان میں این سو آن سو کی کہانی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بچوں کے درمیان محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، کاش بڑوں کی دنیا بھی بچوں کی طرح محبت، دوستی اور امن سے بھری ہوتی۔
برٹسلاوا اینیمیشن فلم فیسٹیول میں دنیا کے چھیانوے ملکوں کی ایک ہزار آٹھ سو فلمیں شریک تھیں جن میں ستتر فلموں کو نمائش کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال کا برٹسلاوا اینیمیشن فیسٹیول پانچ سے دس اکتوبر تک آن لائن اور ٹی وی شو کے ذریعے منعقد کیا گیا۔