انٹرنیشنل کورونا فوٹو فیسٹول میں ایرانی فوٹوگرافرز کی دھوم
Oct ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
ایرانی فوٹوگرافروں نے جرمنی جاری کرونا فوٹو فیسٹول جیت لیا۔
ہمارے نمائندے کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والے کورونا فوٹو فیسٹول میں کورونا وائرس کے بعد شہری زندگی اور لوگوں کے طرز معاشرت میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔
فیسٹول کی سات رکنی جیوری ٹیم نے ایرانی فوٹوگرافر علی حدادی اصل اور زہرا سلیمی کی بارہ تصاویر کو پہلے انعام کا حق دار قرار دیا۔
اس فیسٹول میں دنیا کے سینتس ملکوں کے فوٹوگرافروں نے حصہ لیا، سیکڑوں تصاویر ارسال کیں جن میں سے نو شہروں کی ستر تصاویر کو فائنل کے لیے منتخب کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ تہران، قاہرہ ، ممبئی، روم، نیویارک، لندن، برلن اور کیف ایف سمیت دنیا کے نو شہروں کی ستر منتخب تصاویر کی نمائش اکیس اکتوبر سے میونخ کے ثقافتی مرکز پیسنگر فیبرکس میں شروع ہوئی ہے اور انتیس اکتوبر تک جاری رہے گی۔