6 نومبر کو ایران میں کورونا کے نئے اعداد و شمار
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i375508-6_نومبر_کو_ایران_میں_کورونا_کے_نئے_اعداد_و_شمار
ایران میں آٹھ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ چار سو چوبیس مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • 6 نومبر کو ایران میں کورونا کے نئے اعداد و شمار

ایران میں آٹھ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ چار سو چوبیس مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے آٹھ ہزار آٹھ سو چونسٹھ افراد متاثر ہوئے جن میں سے تین ہزار دو سو چونتیس افراد  کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں دے کر اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات دی گئیں۔

وزارت صحت کی ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو چوبیس افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد سینتیس ہزار چار سو نو ہو گئی ہے۔

سیما سادات لاری نے بتایا کہ ایران میں  پانچ لاکھ نو ہزار نو سو باون مریض  کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا چار کروڑ نوے لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جن میں کم سے کم بارہ لاکھ  چالیس ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ تین کروڑ پچاس مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد تقریبا ایک کروڑ ہوچکی ہے جن میں دولاکھ اکتالیس ہزار ہلاک ہو چکے ہیں ۔

دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا اور ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکیوں کی ہے ۔