Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • تائیوان بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں چار ایرانی فلموں کی نمائش

تا‏‏ئیوان کے ستاونویں انٹرنیشنل فیلم فیسٹیول میں ایران کی چار فلموں کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔

ستاونویں تائیوان فلمی میلے میں ایرانی فیلم ساز سعید روستائی کی فلم ’’متری شش و نیم‘‘ ، نیما جاویدی کی فیلم ’’سرخ پوست‘‘، مسعود بخشی کی فلم ’’یلدا‘‘ اور فرانس، جرمنی، سوئیزرلینڈ، لگزمبرگ، لبنان کے مشترکہ پروڈکس، ایرانی فلم ساز ہمایون غنی زادہ کی فراتر از قضاوت اور مسخرہ باز فلموں کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔

تا‏ئیوان کا بین الاقوامی فلم فیسٹیول پانچ نومبر سے شروع ہوا ہے اور بائیس نومبر تک جاری رہے گا۔

درایں اثنا ایرانی شارٹ فلم ’’ستین‘‘ کو کینیڈا کے فلم فیسٹیول دوہزار بیس میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا جسے اس وقت بہترین فلم کے عنوان سے نامزد کیا گیا ہے۔ شارٹ فیلم ستین کی کہانی کا خلاصہ ہے کہ " کوئی بھی گھر ستون کے بغیر ٹھہر نہیں سکتا "آٹھ نومبر کو اس فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب ہوگی۔

ایرانی شارٹ فلم ستین کو دنیا بھر کی تین ہزار دوسو سے زیادہ فلموں میں بہترین فلم کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ کینڈا فلم فیسٹیول شہر پیکریننگ میں انسان اور ماحولیات کے تحفظ کے عنوان سے منعقد ہوتا ہے جس میں زندگی میں انسانوں کے حقوق سے متعلق موضوعات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

ٹیگس