Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • ٹاپ ٹو پرسنٹ سائنسدانوں کی عالمی فہرست میں دو ایرانی سائنسدانوں کے نام

ایران کے دو جوان سائنسدانوں کے نام دنیا کے ٹاپ ٹو پرسنٹ سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق پروفیسر جون پی اے کی سربراہی میں قائم اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے مختلف شعبوں میں دنیا کے ایک لاکھ سائنسدانوں کے مقالات اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ٹاپ ٹو پرسنٹ سائنسدانوں کی جو فہرست جاری کی ہے اس میں ایرانی سائنسدانوں محمد حاتمی اور علی خرسند زاک کے نام بھی شامل ہیں۔

علی حاتمی ایران کے صوبے خراسان شمالی کے اسفرائن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میکینکل انجینیئرنگ میں جبکہ علی خرسند زاک فیکلٹی آف فزکس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایرانی سائنسدانوں کے تحریر کردہ مقالات کو دنیا بھر میں ریفرنس کے طور پر سب سے زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔ ٹاپ ٹو پرسنٹ سائنسدانوں کی یہ فہرست بین الاقوامی تحقیقی مجلے پی ایل او ایس (PLOS) میں شائع ہوئی ہے۔ اس فہرست میں ایسے سائنسدانوں کے نام شامل کیے جاتے ہیں جن کے پیش کردہ مقالات سائنسی ترقی کی رفتار بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ٹیگس