عالمی کیمیا دانوں میں ایرانی دانشور کی شمولیت
Nov ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
دنیا کے دو فیصد ممتاز کیمیادانوں کی فہرست میں ایرانی دانشور کا نام بھی شامل ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسٹنفرڈ یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے دو فیصد ممتاز کیمیادانوں کی فہرست میں ایران کی کیمسٹری کی پروفیسر محترمہ زرین اسحاقی کا نام بھی شامل ہے۔
کیمیا کے شعبے میں برتر ماہرین کو ان کے مقالات اور ان کے رہنما اصولوں کی اہمیت کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے اور منتخت ہونے والے دانشوروں کا نام دنیا کے دو فیصد ممتاز کیمیادانوں کی فہرست میں شامل کیا جاتا اور انہیں عالمی سطح پر متعارف کرایا جاتا ہے۔