ہوشیار رہے دشمن! ۔ پوسٹر
Dec ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
رواں برس کے آغاز پر نادان دشمن نے استقامتی محاذ کے عظیم کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور انکے عراقی رفیق جنرل ابو مہدی المہندس کو نشانہ بنا کر شہید کیا اور سال کے اختتامی ایام میں ایرانِ اسلامی کے عظیم اور ممتاز ایٹمی و دفاعی دانشور ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کئے۔ نادان دشمن کو شاید یہ نہیں معلوم کہ مکتب اسلام و انقلاب کے پروردہ مرتے نہیں بلکہ اپنی دیرینہ آرزو ’شہادت‘ کو پاکر کامیابی کی سند لیا کرتے ہیں۔ ایران نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ دشمن سخت انتقام کا انتظار کرے۔
پوسٹر کو بہتر کوالٹی کے ساتھ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے!