Jan ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • ہم نے زندہ اور مُردہ تمام قیدیوں کو اسرائیل کے حوالے کردیا: عزالدین القاسم بریگیڈ

عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ "ہم نے بلاتاخیر زندہ اور مُردہ تمام اسرائیلی قیدیوں کو اسرائیل کے حوالے کر دیا ہے۔"

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ "اس حقیقت کے باوجود کہ قابضین نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی، ہم نے زندہ اور مُردہ تمام اسرائیلی قیدیوں کو بغیر کسی تاخیر کے اسرائیل کے حوالے کر دیا۔"

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حماس نے قیدیوں اور لاشوں کے مسئلے کو مکمل شفافیت کے ساتھ نمٹا دیا ہے اور جنگ بندی کے معاہدے کی بنیاد پر تمام وعدے پورے کردیئے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ابو عبیدہ نے بیان میں کہا کہ وہ اس معاملے کو مکمل طور پر بند کرنا چاہتے ہیں اور فلسطینی عوام کے مفادات کو دیکھتے ہوئے اس میں تاخیر کا کوئی ارادہ نہیں۔

 

ٹیگس