سلامتی کونسل کی ساکھ خطرے میں پڑ گئی ہے : تخت روانچی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i377150-سلامتی_کونسل_کی_ساکھ_خطرے_میں_پڑ_گئی_ہے_تخت_روانچی
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو اس کی ناقص و کمزور کارکردگی پر سخت ہدف تنقید بنایاہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کی ساکھ خطرے میں پڑ گئی ہے : تخت روانچی

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو اس کی ناقص و کمزور کارکردگی پر سخت ہدف تنقید بنایاہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب تخت روانچی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کو اپنی کمزور اور ناقص کارکردگی اور بعض اوقات غیرقانونی اور ماورائے قانون اقدامات کی بنا پرقانونی بحران کا سامنا ہے ۔

مجید تخت روانچی نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکہ کی آلہ کار نہ بنے ۔اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے سلامتی کونسل کو مغربی ممالک کے زیرتسلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض مستقل اراکین اس کونسل سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور وہ خود بھی اپنی کارکردگی کے بارے میں جواب دہ نہیں رہی ہے ۔مجید تخت روانچی نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں اراکین کی تعداد کے لحاظ سے ترقی پذیر ممالک کی کمزور نمائندگی اس کے غیرجمہوری ہونے کا موجب ہے۔