Dec ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • مکمل کامیابی تک ملت شام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے: صدر ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ تہران، ایک اسٹریٹیجک اتحادی کی حیثیت سے شام کے عوام اور حکومت کی حمایت کے لئے پرعزم ہے اور اس کا سلسلہ جاری رہے گا اور مکمل کامیابی تک وہ شام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے گا۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو تہران میں شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ شام کے عوام اور حکومت کا ساتھ دیتا رہے گا اور دہشتگردوں اور صیہونی غاصبوں کا مقابلہ کرنا ایران و شام کی قوموں کا مشترکہ مقصد ہے۔

صدرحسن روحانی نے شامی علاقے کے کچھ حصے غاصب صیہونی دشمن کو دینے کے امریکی صدر کے اقدام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جولان سمیت مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک غاصب صیہونیوں کا مقابلہ جاری رہے گا۔

اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ نے ایرانی سائنسداں شہید فخری زادہ کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں وہ یہ نہیں جانتے کہ ان شہیدوں کا خون علاقے کی قوموں کو کامیابی کے حصول کے لئے مزید پرعزم بنا دے گا۔

یہ بھی پڑھئے: ایران و شام صیہونی و تکفیری دہشت گردی سے مقابلے کے لئے پر عزم

ٹیگس