آئی اے ای اے میں ایران کے خلاف امریکی رخنہ اندازیاں جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i377445-آئی_اے_ای_اے_میں_ایران_کے_خلاف_امریکی_رخنہ_اندازیاں_جاری
ایران اور ونزوئیلا کے امور میں امریکی حکومت کے خصوصی مندوب نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں تہران کے خلاف واشنگٹن کی رخنہ اندازیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف آئی اے ای اے پر اپنا دباؤ برقرار رکھنا چاہئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے میں ایران کے خلاف امریکی رخنہ اندازیاں جاری

ایران اور ونزوئیلا کے امور میں امریکی حکومت کے خصوصی مندوب نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں تہران کے خلاف واشنگٹن کی رخنہ اندازیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف آئی اے ای اے پر اپنا دباؤ برقرار رکھنا چاہئے۔

ایران اور ونزوئیلا کے امور میں امریکی حکومت کے خصوصی مندوب الیوٹ آبرامز نے ایٹمی سمجھوتے سے امریکہ کے باہر نکلنے کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن کو ایران کے خلاف ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی پر دباؤ برقرار رکھنے کے لئے یورپ سے ہماہنگ رہنا چاہئے۔

آبرامز کے اعلان کے مطابق ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ کا مقصد اس ملک کو مذاکرات کی میز پر واپس لانا ہے۔ الیوٹ آبرامز نے امریکہ کی آئندہ حکومت کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف دباؤ جاری رکھے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے دعوی کیا تھا کہ اگر ایران ایٹمی سمجھوتے پر پوری طرح عمل درآمد شروع کردے تو وہ واشنگٹن کو بھی اس سمجھوتے میں واپس لائیں گے۔