مراکش نے خیانت کی ہے: ولایتی
Dec ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سربراہ نے اپنے ایک پیغام میں صیہونی حکومت کے ساتھ مراکش کے تعلقات کی بحالی کو عالم اسلام کے ساتھ خیانت سے تعبیر کیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے.
اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنے ایک پیغام میں صیہونی حکومت کے ساتھ مراکش کے تعلقات کی بحالی کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا اور نئے روابط قائم کرنا درحقیقت ایک سودا ہے جو امریکی، مراکشی اور صیہونی مثلث کے درمیان ہوا ہے ۔
ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ اس سودے میں اسلامی و فلسطینی اہداف کے ساتھ مراکش کی خیانت و غداری، فلسطینیوں کے سینے میں خنجر گھونپنے اور مسلمانوں کی عزت عالمی صیہونیزم کے ہاتھوں بیچ دینے کے عوض امریکہ کی جانب سے صحرائے عرب پر مراکش کی حکمرانی کو تسلیم کیا گیا ہے۔