Jan ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۳ Asia/Tehran
  • جنرل سلیمانی کے قاتلوں سے سخت انتقام لینے پر ایرانی عوام کا زور

ایران کے عوام نے کرمان میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر، سخت انتقام کے عہدنامے پر دستخط کیے ہیں۔

ایران کے عوام نے اس عہدنامے پر، جس پر جمعے کے روز دستخط کیے گئے، جنرل قاسم سلیمانی کے تمام قاتلوں اور قتل کا حکم دینے والوں سے انتہائي سخت انتقام لینے پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی دہشتگردوں نے تین جنوری 2020 کو ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو انکے آٹھ ساتھیوں کے ہمراہ بغداد ہوائي اڈے کے قریب ایک ڈرون حملے میں شہید کر دیا تھا۔ شہید سلیمانی عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے۔

دریں اثنا جمعے کو عالم اسلام کی اہم شخصیات اور استقامتی محاذ کے اہم ہستیوں کی شرکت سے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس نیز ان کے ساتھیوں کی شہادت کی پہلی برسی کا پروگرام تہران میں منعقد ہوا۔

ٹیگس