Jan ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۹ Asia/Tehran
  • گزشتہ دہائيوں کی نسبت اس وقت ایران کی پوزیشن بے نظیر ہے: وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ خطے سے باہر کی طاقتیں ایران کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن انھیں ہمیشہ ہی ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔

بريگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے سنیچر کی شام کو شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے پروگرام میں کہا کہ یقینی طور پرآج ایران کی پوزیشن پچھلے کچھ عشروں کی نبست بے نظیر ہے۔ انھوں نے ایران کی اسٹریٹیجک پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی طرف سے جو یہ کہا جا رہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے میں اپنی موجودگی کم کرنی چاہیے، یہ ان مفادات کی وجہ سے جو دوسرے اس علاقے سے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج ہم خطے میں دیکھ رہے ہیں کہ بعض ممالک، خطے سے باہر کی طاقتوں کے احکام کی تعمیل کر کے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے اسی طرح کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ اس شہید کا انتقام ضرور لیا جائے گا، البتہ بڑا انتقام خطے سے امریکیوں کا انخلاء ہے لیکن اس کے ساتھ ہی جنرل سلیمانی کو شہید کرنے والوں اور ان کی شہادت کا حکم دینے والوں کو بھی سزا دی جائے گي۔

ٹیگس