Jan ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۲ Asia/Tehran

مرد میدان اور سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی نے علاقے کی قوم کی بے لوث مدد کی اور انہوں نے داعش جیسے خونخوار دہشت گردوں سے انہیں نجات دلائی۔

آج جنرل قاسم سلیمانی کی برسی ہے اور دنیا کی حریت پسند قوم ان کی قربانیوں کو یاد کرکے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ 

حماس کے پولیت بیورو چیف اسماعیل ہنیہ نے جنرل قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں شرکت کرکے انہیں شہید قدس قرار دیا تھا۔ 

جنرل قاسم سلیمانی نے ہی صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی گروہوں کو مضبوط کیا اور اب فلسطینی گروہ، اسرائیل کے لئے درد سر بن گئے ہیں۔ 

فلسطینی گروہوں کی مضبوطی ہی جنرل قاسم سلیمانی سے امریکا اور صیہونی حکومت کی دشمنی کا سبب بنی اور پھر امریکا نے تین جنوری کو اس مرد میدان اور شہید قدس کو ڈرون حملہ کرکے شہید کر دیا۔ 

ٹیگس