جنرل سلیمانی اپنی شہادت سے پہلے دسیوں بار دشمن سے انتقام لے چکے تھے: جنرل سلامی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اپنی شہادت سے پہلے ہی دسیوں بار دشمن سے انتقام لے چکے تھے اور دشمن سے انتقام لینے میں وہ ایک ناقابل کنٹرول شخصیت تھے۔
جنرل حسین سلامی نے جمعرات کے روز شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے اختتامی پروگرام میں کہا کہ شہید سلیمانی دشمن کے لیے قابل برداشت نہیں رہ گئے تھے کیونکہ دشمن کو شکست دینے میں کوئي بھی چیز انھیں کنٹرول نہیں کر سکتی تھی۔ انھوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی نے ایک وسیع طاقت تشکیل دی تھی اور اس کے ذریعے عالم اسلام کو ایک دوسرے سے جوڑ دیا تھا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ جنرل سلیمانی، ان کے اثرات اور ان کے دوستوں نے کبھی بھی عالم اسلام پر تسلط حاصل کرنے کی دشمن کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کا فن شہید سلیمانی بخوبی جانتے تھے اور ان کی تدبیروں سے آج عالم اسلام طاقتور ہے اور بڑی طاقتوں کو شکست دے رہا ہے۔ آج دشمن کو خطے کی سیاست کے مرکز سے ہٹا کر کنارے کر دیا گيا ہے اور یہ بہت اہم بات ہے۔